امریکا: مشہور نیوز اینکر کی رنگ برنگی جرابوں کا انوکھا کلیکشن
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کے مجموعے کی تصدیق کی جس میں 1531 منفرد جوڑیاں شامل ہیں
امریکا میں ایک ریٹائرڈ نیوز اینکر نے کثیر تعداد میں رنگ برنگی جرابیں جمع کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سی بی ایس فلیڈیلفیا کے ریٹائرڈ نیوز اینکر جِم ڈونوون نے بتایا کہ دوران ملازمت ان کی رنگ برنگی جرابوں کو ناظرین نے دیکھا اور ان کے مداحوں نے ان کے لیے نئی جوڑیاں بھیجنا شروع کر دیں۔ ان جوڑیوں میں سے کچھ پر ان کا چہرہ بھی بنا ہوتا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کے مجموعے کی تصدیق کی جس میں 1531 منفرد جوڑیاں شامل ہیں۔
انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے ان کو کئی برسوں تک ان کا چہرہ چھَپی جرابوں کی جوڑیاں بھیجیں۔