کسی کا گھر اجڑنا خوشی کی بات نہیں، بشریٰ انصاری کے مذاق پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل

کبھی بشریٰ انصاری کی ذاتی زندگی یا ناکام شادی پر بات نہیں کی، جاوید شیخ

معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو کھری کھری سنادیں۔

حال ہی میں جاوید شیخ، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، بشریٰ انصاری اور شبیر جان کے ہمراہ ایک پریس ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں بشریٰ انصاری نے مذاق کے انداز میں جاوید شیخ کی طلاق کا ذکر کیا۔

بشریٰ انصاری کے جملے جاوید شیخ کو شدید ناگوار گزرے اور انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹا ہوا گھر مذاق نہیں ہوتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بشریٰ انصاری کی ذاتی زندگی یا ناکام شادی پر بات نہیں کی، اس لیے دوسروں کو بھی حد میں رہنا چاہیے۔

کئی مداحوں نے جاوید شیخ کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی معاملات پر طنز مناسب نہیں، جبکہ کچھ نے بشریٰ انصاری کے اندازِ گفتگو پر تنقید بھی کی۔

Load Next Story