قومی اسمبلی میں اسپیکر، اپوزیشن اور حکومتی اراکین طلال چوہدری کی کارکردگی کے معترف

‎وزیر مملکت ‎طلال چوہدری اچھی تیاری کے ساتھ آتے ہیں، ہر سوال کا مدلل جواب دیتے ہیں، اسپیکر

‎وزیرمملکت اور وزارت داخلہ کی کارکردگی کی اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کے اراکین نے تعمیر کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزارتِ داخلہ کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ اپوزیشن بھی واضح دلائل اور حقائق پر معترف ہوگئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ‎وزیر مملکت ‎طلال چوہدری اچھی تیاری کے ساتھ آتے ہیں، ہر سوال کا مدلل جواب دیتے ہیں، ‎ایسے وزراء ایوان کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں
‎ ہیں۔

اپوزیشن رکن نے کہا کہ ‎وزارت داخلہ کی جانب سے فصاحت و بلاغت سے جواب پر خوشی ہوتی ہے اور جواب دہی قابل تعریف ہے۔ اپوزیشن رکن نے کہا کہ ‎اختلاف اپنی جگہ، مگر طلال چوہدری کی تیاری لاجواب ہے۔

حکومتی اراکین نے کہا کہ ‎طلال چوہدری مضبوط دلائل کے ساتھ آتے ہیں، ایوان میں ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں موجودہ دور بہترین ثابت ہوا ہے۔
 

متعلقہ

Load Next Story