گھر بیٹھے یونین کونسل کا برتھ سرٹیفیکٹ بنوانا ممکن! طریقہ جانیے
فوٹو فائل
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو گھر بیٹھے برتھ سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی سہولت پیش کردی۔
نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی سروس کے بعد شہریوں کو پیدائش کے اندراج کے لئے اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں اور گھر بیٹھے اپنی متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج کرائیں۔
نادرا کے مطابق یہ سہولت پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ میں کراچی شرقی، وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہٰیار اور ٹنڈومحمد خان میں بھی دستیاب ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں موبائل ایپ سے اندراج ممکن ہے۔
نادرا کے مطابق اس سہولت کا دائرہ کار جلد ملک بھر تک بڑھایا جائے گا، جس کیلیے کام جاری ہے اور جلد ہی تمام شہریوں کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔