امریکی ناظم الامور کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار

نٹالی بیکر نے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کی تعریف کی


ارشاد انصاری January 16, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وفاقی وزیرخزانہ سےملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کی تعریف کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے پاکستان کے اصلاحاتی عمل اور میکرو اکنامک ایجنڈے کو سراہا اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزارت خزانہ اور امریکی کمپنی لبرٹی فنانشل کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔

نٹالی بیکر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں