امریکا: انسانی ہونٹوں کی حرکت کی نقل کرنیوالا روبوٹ تیار
امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانوں کےہونٹوں کی حرکت کامشاہدہ کر کے اس کی نقل کر سکتا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئرز نے بتایا کہ وہ ایک ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بولتے یا گاتے وقت ہونٹوں کی حرکت کو پہلی بار میں سیکھ کر اس کی نقل کر سکتا ہے۔
بنائے گئے روبوٹ نے اپنے 26 فیشل موٹرز کو استعمال کرتے ہوئے گھنٹوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر یہ صلاحیت سیکھی اور آئینے میں اپنے عکس کو دیکھ کر اس عمل کی پریکٹس کی۔
یونیورسٹی کی کریئٹیو مشینز لیب کے انجینئرز کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ روبوٹ انسانوں سے رابطہ کرے گا، اتنی اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
اس سے قبل روبوٹس کے لیے انسانوں کی طرح ہونٹ ہلانا کافی مشکل تھا۔ تاہم، یہ کامیابی روبوٹس کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔