امریکا: تقریباً نصف صدی بعد کتاب لائبریری کو واپس

لائبریری کے ریکارڈز کے مطابق کتاب کو 20 مئی 1980 کو جمع کرایا جانا تھا

امریکا میں لائبریری کو تقریباً 46 برس بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

ریاست کیلیفورنیا کی سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی برانچ منیجر کیسی کوڈیون نے بتایا کہ جنوری کے شروع میں انہوں نے ایک پیکج کھولا جس میں سے ایک کتاب نکلی جس کو برسوں پہلے جمع کرایا جانا تھا۔

اس گم نام پیکج پر ایک نوٹ ’تاخیر کے لیے معذرت‘ درج تھا اور اس پر کوئی دستخط بھی نہیں تھا۔

لائبریری کے ریکارڈز سے معلوم ہوا کہ کتاب کو 20 مئی 1980 کو جمع کرایا جانا تھا۔

Load Next Story