انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے کیا ہے؟ سائنس دانوں نے پتہ لگا لیا

ماہرین نے برف سے ڈھکے خطے سے متعلق ایسی تفصیلات پیش کی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی

انٹارکٹیکا کی سرزمین میں برف کے نیچے کیا پوشیدہ ہے سائنس دانوں نے بالآخر اس کا پتہ لگا لیا۔

ماہرین نے برف سے ڈھکے خطے سے متعلق ایسی تفصیلات پیش کی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انٹارکٹیکا میں جمی برف سائنس دانوں کے لیے اس کی سرزمین میں چھپے حقائق کو جاننا مشکل بناتی ہے۔

لیکن اب نقشہ سازی کی انتہائی اعلیٰ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے (جن میں سیٹلائیٹ ڈیٹا کا استعمال اور انٹارکٹیکا میں گلیشیئرز کے سرکنے کی طبیعیات شامل ہیں) یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ انٹارکٹیکا میں برف کے نیچے کیا موجود ہے۔

نتائج کے مطابق طرف برف کے نیچے ہزاروں چوٹیاں اور وادیاں دفن ہیں۔

سامنے آنے والی ان معلومات میں بڑے پہاڑی سلسلوں کی مخصوص جغرافیائی تفصیلات اور گہری تنگ گھاٹیوں کے ساتھ بڑی بڑی وادیاں شامل ہیں۔

Load Next Story