اوپن اے آئی کا مفت چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑا اعلان

کمپنی پلیٹ فارم میں یہ اضافہ جلد ہی کرنے جا رہی ہے

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مفت چیٹ جی پی ٹی سروس میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ فی الحال اشتہارات لائیو نہیں، اس کی آزمائش آئندہ ہفتوں میں شروع کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی وسیع تعداد (80 کروڑ سے زائد) سے پیسہ کمانا ہے۔

پلیٹ فارم کی 500 ارب کی ویلیو ایشن کے باوجود یہ اسٹارٹ اپ خسارے میں اور نفع میں جانے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے دکھائے جائیں گے۔

Load Next Story