آتشزدگی کے باوجود گل پلازہ کی چھت پر موجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں محفوظ

عمارت کی چھت سے خصوصی مناظر سامنے آگئے

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد عمارت کی چھت سے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔

 فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کی چھت پر متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں، تاہم آگ لگنے کے باوجود خوش قسمتی سے ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ درست حالت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال میں رات گئے لگنے والی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 56 افراد لاپتا ہیں، آگ سے 22 افراد زخمی ہیں جن میں سے 18 کی حالت نازک ہے۔

Load Next Story