جنید صفدر کا ولیمہ، مریم نواز کی تصاویر وائرل
فوٹو: سوشل میڈیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی رسومات کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور خاص طور ولیمے کی تصاویر پر مختلف شخصیات کی جانب سے بھی تعریف کی گئی۔
جنید صفدر اور ان کی دلہن شانزے روحیل کے ولیمے کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقاریب کے دوران مریم نواز کی تصاویر پر صارفین نے تعریف کی۔
جنید صفدر کے ولیمے کے موقع پر کھینچی گئی مریم نواز کی تصاویر بھی فوراً سوشل میڈیا میں آگئی اور وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں مریم نواز کی تصاویر کی تعریف کی وہی دولھا اور دلہن اور ان کے خاندانوں کو دعائیں بھی دیں۔
ایک صارفین نے لکھا کہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و مطمئن زندگی عطا فرمائے۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تصاویر کا موازنہ بھی کیا اور اکثر نے جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصاویر کو بہترین قرار دیا۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کی دعوت سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی والدہ مرحومہ کلثوم نواز کی جانب سے دی گئی تھی۔