ساس نے شادی کے دن کیا نصیحت کی تھی؟ اکشے کمار کا 25ویں سالگرہ پر پیغام وائرل

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 25 سال مکمل ہوگئے

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پوسٹ میں اداکار نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو یاد کیا۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔

اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کا مقام بھی دیگر مشہور شخصیات کی شادیوں سے مختلف تھی، کیونکہ یہ تقریب ایک بوتیک میں منعقد ہوئی تھی۔

ویڈیو کے ساتھ اکشے کمار نے وہ نصیحت بھی بتائی جو انہیں شادی کے دن اپنی ساس، معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے ملی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’جب ہماری شادی 2001 میں اسی دن ہوئی تو ٹوئنکل کی والدہ نے کہا تھا، ‘بیٹا، عجیب و غریب حالات میں ہنسنے کے لیے تیار رہنا، کیونکہ یہ بالکل ایسا ہی کرے گی‘۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ دیوانگی کے 25 سال جنہیں ہم دونوں دل سے پسند کرتے ہیں، ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک! پہلے دن سے لے کر 25 سال تک، میری اس ساتھی کے نام جو مجھے ہنساتی رہتی ہے، حیران رکھتی ہے اور کبھی کبھار تھوڑا سا بے چین بھی کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نتارا ہیں۔

دوسری جانب، ہر سال کی طرح اس سال بھی اکشے کمار کی متعدد فلمیں ریلیز کیلیے تیار ہیں جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم ٹو دی جنگل اور حیوان شامل ہیں۔

Load Next Story