سانحہ گل پلازہ؛ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان

آج مارکیٹیں بند کرکے یہ پیغام دیں گے کہ تاجر متحد ہیں، صدر رضوان عرفان


ویب ڈیسک January 19, 2026

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں آج یوم سوگ اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے گل پلازہ حادثے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ کے دکانداروں سے اظہار یکجہتی کریں گے، آج مارکیٹیں بند کرکے یہ پیغام دیں گے کہ تاجر متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں لگی آگ کو 24گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا اور اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے، جو عمارت کل تک جگمگاتی تھی اور آج زمین بوس ہو چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ دکاندار اور دکانداروں کے ورکرز عمارت میں موجود ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں دکاندار عمارت کے سامنے موجود ہیں، بہت بڑا سانحہ ہے جس پر تمام تاجر دلبرداشتہ ہیں، دکاندار سڑک پر آچکے ہیں۔

مقبول خبریں