سانحہ گل پلازہ، مسجد میں رکھے قرآن پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ رہے

ریسکیو اہلکار بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی 

فوٹو اسکرین گریپ

گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں پہلی منزل پر موجود مسجد ، قرآن شریف اور صفیں محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں پہلی منزل پر موجود مسجد اور وہاں رکھے گئے قرآن شریف محفوظ رہے۔

ریسکیو اہلکار کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتشزدگی کے باعث مسجد محفوظ رہی جبکہ مسجد کے ریک پر رکھے ہوئے سارے قرآن شریف اپنی ہی جگہ پر درست حالت میں موجود رہے۔

Load Next Story