خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا

اٹھارہویں ترمیم ڈھکوسلا ثابت ہوا، محلے میں نمائندگی نہیں ہوگی تو وزارت دفاع کے فائر بریگیڈ آکر آگ پر قابو پائیں گے، 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اٹھارہویں ترمیم ڈھکوسلا ثابت ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آتشزدگی اور حادثات جیسے واقعات کی روک تھام اور 25کروڑ عوام کو با اختیار بنانے کے لئے لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بااختیار اور فعال مقامی حکومتوں کا نظام ناگزیر ہے، آمریت کے ادوار میں بھی مقامی حکومتیں چلتی رہیں، چین کے صدر بھی مقامی حکومتوں سے ہوتے ہوئے حکومت تک پہنچے ہیں۔

کراچی گل پلازہ آتشزدگی کے سانحہ پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی اور آئے روز ڈمپر حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں،کراچی اتنا بڑا شہر ہوگیا ہے کہ اس کا انتظام سنبھالناایک مشکل کام ہے۔ عوام کو بااختیار بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام لانا پڑے گا۔

Load Next Story