12 افراد کا ایک منٹ تک غبارے ہوا میں اڑانے کا ریکارڈ

ٹیم ںے ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین پر نہ لگنے دینے کی کوشش کی

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے 11 افراد کے ساتھ مل کر ایک منٹ تک ہوا میں سب سے زیادہ غبارے رکھنے ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سالٹ لیک سٹی میں منعقد ہونے والے ایک ٹریڈ شو میں ریکارڈ بنانے والی ٹیم کی سربراہی کی اور ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین پر نہ لگنے دینے کی کوشش کی۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ریکارڈ بنانے کی کچھ کوششیں بہت آسان ہوتی ہیں اور کچھ بہت مشکل۔

ٹیم نے ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین نہ لگنے دے کر ریکارڈ قائم کیا۔

Load Next Story