خیبر پختونخواہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق
بچے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا
خیبر پختونخوا کی تحصیل باڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقہ شلوبر میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی جس میں حسن نامی ایک سالہ بچہ ملبے تلے دب گیا۔
بچے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا۔
تحقیقات کے مطابق گھر کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گر گئی تھی۔ متاثرہ گھر میں وادی تیراہ کی فیملی رہ رہی تھی۔