ٹیلر سوئفٹ کے پیغامات لیک، دیرینہ دوستی میں دراڑ بےنقاب

’قریبی دوست مجھ سے دور ہوتے جارہے تھے جس سے خوفزدہ ہوگئی تھی‘

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے۔ 

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔

بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کے خلاف جاری مقدمے میں حال ہی میں سامنے آنے والی قانونی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں دونوں دوستوں کے درمیان ہونے والے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔

پیغام میں مزید لکھا گیا ’مجھے لگتا ہے میں ایک بری دوست رہی ہوں کیونکہ میں کئی مہینوں سے اداس تھی اور صرف اپنی ہی باتیں کرتی رہی لیکن، اس دوران تم نے نہ صرفمیرا سب سے بڑا سہارا بن کر بہت فراخ دلی دکھائی بلکہ مجھے اس حالت میں ہونے پر معاف بھی کیا‘۔

گلوکارہ نے مزید لکھا ’مجھے بس اپنی وہی ہنس مکھ، قدرے تلخ مزاح رکھنے والی، سادہ انداز میں بات کرنے والی دوست یاد آتی ہے جو مجھ سے بات کرتی تھی اور میں جانتی ہوں کہ تمہیں بے وجہ ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے، اسی لیے تم ہر بات کی حد سے زیادہ وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہو۔

ایک اور پیغام میں بلیک لائیولی نے ٹیلر سوئفٹ کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے مانا کہ وہ خود کو غلط سمجھے جانے کے احساس کی وجہ سے سادہ باتوں کو حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر بیان کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اچھے لوگ، میرے زندگی بھر کے دوست، خاموشی سے دور ہوتے چلے گئے ، جس سے میں بہت خوفزدہ ہوگئی تھی۔ 

 

Load Next Story