ٹیکنالوجی کے ذریعے موسم کو کنٹرول کرنا، کتنا فائدہ مند کتنا نقصان دہ؟
ٹیکنالوجی کے ذریعے موسم کو کنٹرول کرنا ایک انتہائی حساس موضوع ہے۔ ٹیکنالجی کے ذریعے موسموں کا انتظام کرنے کو سائنسی اسطلاح میں جیو انجینیئرنگ یا Weather Modification کہتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی اس حیرت انگیز ترقی کے ماہرین نے جہاں فائدے گنوائے ہیں وہیں اس کے سنگین نقصان و خطرات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
درج ذیل اس کے نقصان و فوائد تحریر کیے گئے ہیں۔
ممکنہ فائدے
بارش پیدا کرنا: خشک سالی والے علاقوں میں بارش کا امکان بڑھایا جا سکتا ہے جو زراعت اور پانی کے ذخائر کے لیے مددگار ہے۔ بعض ممالک جیسے چین، متحدہ عرب امارات اس پر تجربات کر چکے ہیں۔
درجہ حرارت میں کمی: سورج کی تپش کو روکنے کے منصوبے کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات عارضی طور پر کم ہو سکتے ہیں۔
قدرتی آفات کی شدت کم کرنا: طوفان، ہیٹ ویوز یا ژالہ باری کے اثرات محدود کرنے کی کوشش کرکے شہروں اور فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
ممکنہ نقصانات
غیر متوقع نتائج:
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اگر ایک جگہ بارش برسائی جائے گی تو دوسری جگہ خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ موسمی نظام بہت پیچیدہ ہے، چھوٹی مداخلت بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
اخلاقی اور سیاسی مسائل:
ایک اور بڑا مسئلہ جو پیدا ہوگا وہ یہ کون فیصلہ کرے کہ کہاں بارش ہو؟۔ اس سے سرحد پار اثرات یعنی بین الاقوامی تنازعات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
قدرتی توازن میں خلل:
ماحولیاتی نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ جنگلی حیات اور سمندری نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سب سے بنیادی مسئلہ بلکہ مسائل کی جڑ یعنی کاربن اخراج اور آلودگی موسم کو کنٹرول کرنے سے حل نہیں ہوتا۔ حکومتیں اپنی ماحولیاتی ذمہ داری سے بچنے لگیں گی۔