پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر

ورکشاپ میں میں عمائدین، اکیڈیمیا، میڈیا، سیاسی قائدین، سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقات نے شرکت کی

پشاور:

پاک فوج کے زیرِ اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا پشاور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

 قومی سطح کی یہ ورکشاپ 11 سے 22 جنوری 2026 تک جاری رہی جس میں عمائدین، اکیڈیمیا، میڈیا، سیاسی قائدین، نوجوانوں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقات نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے 80 فیصد شرکاء کا تعلق خیبرپختونخوا، بالخصوص ضم شدہ اضلاع سے تھا جبکہ 20 فیصد نمائندگی ملک کے دیگر حصوں سے رہی، مجموعی طور پر 91 شرکاء اور پشاور کی جامعات کے 150 اسکالرز نے شرکت کی۔

شرکاء کے وزیر اعظم پاکستان و دیگر ریاستی عہدیداران کے ساتھ خصوصی سیشنز منعقد کئے گئے، اختتامی سیشن میں کور کمانڈر پشاور نے شرکاء سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، گمراہ کن پروپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Load Next Story