بلوچستان میں بارش و برفباری سے موسم شدید سرد، کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ریکارڈ

شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں بھی جم گئیں جبکہ سڑکوں پر کھڑا پانی بھی برف میں تبدیل ہوگیا

کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب زیارت، چمن، کوئٹہ، قلات، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

سرد ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں بھی جم گئیں جبکہ سڑکوں پر کھڑا پانی بھی برف میں تبدیل ہوگیا۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر بھی غائب ہوگیا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، سبی میں 3، تربت میں 8، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 12 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 27 ملی میٹر بارش، بارکھان میں 17 ملی میٹر بارش، اوتھل میں 16.6، لورالائی میں 14.8، ژوب میں 10، چمن میں 9.8 اور پشین میں 6.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اْوستہ محمد میں 6.0، سی میں 4.0، کوئٹہ میں 3.8 ملی میٹر جبکہ سریاب میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلم باغ میں 3.3 اور لسبیلہ میں 2.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ

Load Next Story