ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پریشانی میں اضافہ، ایک اور اہم کھلاڑی زخمی
آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایک اور انجری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ فاسٹ بولر نیتھن ایلس بگ بیش لیگ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق انجری کے باعث ہوبارٹ ہریکینز کے کپتان نیتھن ایلس کی 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ان کی انجری سے آسٹریلیا کی فاسٹ بولنگ کے حوالے سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی انجری سے نبرد آزما ہو رہے ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ (جنہوں نے ایشز کے کسی میچ میں حصہ نہیں لیا) گزشتہ برس نومبر سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل ان کی مکمل فٹنس متوقع ہے۔
تاہم، پیٹ کمنز ٹورنامنٹ کے بعد کے حصے میں ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔