عاصم اظہر کے بعد میرب کی زندگی میں اب کون ہے؟ سالگرہ کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے تقریب کی تصاویر میں ایک خاص شخصیت کی موجودگی کو فوراً نوٹس کرلیا

پاکستان شوبز کا ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب نے گزشتہ روز اپنی 24 سالگرہ منائی۔ تقریب خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوراً حاصل کرلی۔

میرب کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر میں وائرل ہونے کی وجہ صرف یہ پارٹی نہیں بلکہ ایک خاص بات تھی جو سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹ کرلی اور ایک نئی کہانی کے کیپشن کے ساتھ یہ تصاویر وائرل ہونے لگیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے تقریب کی تصاویر میں ایک خاص شخصیت کی موجودگی کو فوراً نوٹس کرلیا، جس کے بعد قیاس آرائیوں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا میرب کی زندگی میں واقعی کسی نئے کردار کی انٹری ہو چکی ہے؟

سالگرہ کی تقریب کی جھلکیوں میں دوست احباب اور قریبی حلقہ تو موجود تھا، مگر چند لمحات ایسے بھی تھے جن میں حاوی بھی میرب کے ساتھ تھا۔ اور صارفین یہ نوٹ کیے بغیر نہ رہ سکے کہ میرب نے اسی ڈیزائن کا کوٹ پہنا ہوا تھا جو ایک موقع پر حاوی پہنے نظر آئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک نہ میرب کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی ہے اور نہ ہی حاوی نے اس شور و غوغا پر ردِعمل دیا ہے۔ خاموشی نے مداحوں کے تجسس کو اور بھی بڑھا دیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ تصاویر اب محض سالگرہ کی یادگار نہیں رہیں بلکہ ایک نئی گپ شپ اور ممکنہ رومانوی کہانی کا آغاز سمجھی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ حلقوں میں بھی اس اچانک توجہ کو نظرانداز نہیں کیا جا رہا۔ کچھ لوگ اسے محض دوستوں کی موجودگی قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ میرب کی زندگی کے اس نئے باب کی شروعات ہوچکی ہیں۔ 

Load Next Story