کوٹری میں کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم ، 8 افراد جاں بحق

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، دو لڑکے، ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں

کوٹری:

چاول کے گودام کے قریب کار اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، دو لڑکے، ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد انڈس پہاڑی کا رہائشی تھا اور حیدرآباد سے ٹھٹھہ جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار بری طرح تباہ ہو گئی جس کی وجہ سے لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مقامی افراد کی مدد سے کار کے مختلف حصے توڑ کر لاشیں نکالنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 کا عملہ مطلوبہ مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور کار میں پھنسی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کروادیا۔

متعلقہ

Load Next Story