کراچی: بلڈ ایشیا نمائش میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت

بھاری مشینری اور جدید آلات کی نمائش اور لائیو ڈیموس نے وفود کی بھرپور توجہ حاصل کی

پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے اہم ایونٹ 19 ویں بلڈ ایشیا نمائش 2026 کا کراچی میں شاندار آغاز ہوگیا۔ 

بلڈایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 پاکستان میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کا اہم پلیٹ فارم ہے، یہ شاندار ایونٹ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز معاونت میں منعقد ہورہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے وائس چیئرمین، عمان اور ایران کے قونصل جنرل، روسی نمائندے، چینی وفود اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار شریک ہوئے۔

پہلے روز نمائش میں 11,000 سے زائد وفود نے شرکت کی جن میں ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور پالیسی ساز شامل تھے۔

پراپ ٹیک کانفرنس میں ماہرین نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اسمارٹ اور پائیدار تعمیراتی حل پر تبادلہ خیال کیا، آؤٹر مشینری ڈسپلے میں بھاری مشینری اور جدید آلات کی نمائش اور لائیو ڈیموس نے وفود کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

منتظمین کے مطابق بلڈایشیا ٹیکنالوجی ٹرانسفر، جدت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پاکستان میں اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے، ایس آئی ایف سی پاکستان کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانےاور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہا ہے۔

Load Next Story