امریکا شدید سرد لہروں کی لپیٹ میں، مشیگن جھیل برف سے ڈھک گئی

سرد لہر کی وجہ سے ایری جھیل سمیت دیگر امریکی جھیلوں کی سطح بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے

امریکا میں مشیگن جھیل، جو شمالی امریکا کی پانچ بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے، حالیہ شدید سردی اور آرکٹک ہواؤں کی لہر کے باعث منجمد ہو گئی ہے، یہ امریکا کی تاریخ میں چوتھی بار ہوا ہے۔

شدید سردی اور قطبی ہواؤں کے اثر سے جھیل برف میں ڈھک گئی ہے۔ موسمیاتی حالات کے تحت جھیل میں برفانی حصہ کافی بڑھ جاتا ہے حالانکہ مکمل طور پر پوری جھیل کا منجمد ہونا عالمی موسمیاتی ریکارڈز کے لحاظ سے بہت زیادہ نایاب ہے۔

ان شدید سرد لہر کی وجہ سے ایری جھیل سمیت دیگر امریکی جھیلوں کی سطح بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔

Load Next Story