معروف فرانسیسی اداکار کا اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ
معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
اداکار ڈیلن تھیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کے ساتھ اس بابرکت سفر کا تجربہ شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔