غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں، حکومت کا شمولیت کا فیصلہ نہیں مانتے، نعیم الرحمان

امریکا نے اقوام کو گھر کی  لونڈی بنادیا ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے، لہٰذا ہم اس پیس بورڈ کو نہیں مانتے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں  آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی جیتے گی۔  ہم تمام مسالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے، فرقوں میں تقسیم ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ ہمارا مسئلہ نہیں کہ کوئی شخص کا تعلق کس فرقے سے ہے۔ تمام مسالک، تمام آئمہ اور فقہاء قابل عزت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پر سرمایہ دارانہ نظام مسلط ہے، غریب غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔  دو ہزار دوسو ارب روپے ہم نے اس بجلی کے ادا کئے جو کھبی بنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے سے پاکستان کی بے توقیری کی گئی، غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے،  
غزہ پیس بورڈ میں شمولیت سے پہلے اس پر پارلیمنٹ میں گفتگو نہیں ہوئی۔  ہم کسی بھی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، لیکن غلامی بھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے ایک فیصلے نے پاک افغان بارڈر کو غیر محفوظ بنادیا، پہلے بھی قوم کے ساتھ مشورہ نہیں کیا گیا اب بھی نہیں کیا جارہا ہے، یہ قوم کے ساتھ مذاق ہے، پیس بورڈ میں جانے کا فیصلہ نہیں مانتے۔ امریکا نے اقوام کو گھر کی  لونڈی بنادیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہونی چاہیئے، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو تو امن و امان خود بخود قائم ہوجائیگا۔ پورے ملک میں گورنسس انتہائی خراب ہے۔

Load Next Story