آسٹریلین اوپن: جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کردی
سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے راؤنڈ آف 16 میں رسائی کے ساتھ نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ 400 گرینڈ سلیم میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
38 سالہ کھلاڑی نے ہفتے کے روز ڈچ کھلاڑی بوٹِک وین ڈی زینڈشلپ کے خلاف 3-6، 4-6 اور 6-7 سے میچ جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس فہرست میں روجر فیڈرر 369 گرینڈ سلیم فتوحات کے ساتھ دوسرے اور سیرینا ولیمز 365 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ فتح ان کی میلبرن پارک میں 102 ویں فتح تھی (جہاں وہ 10 ٹائٹلز جیت چکے ہیں) اور اس میچ کے بعد وہ آسٹریلین اوپن میں سب سے زیادہ سنگل میچز جیتنے والوں میں روجر فیڈرر کے برابر آگئے ہیں۔
نوواک جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں چیک کے جیکب مینسک یا امریکا کے ایتھن کوئن کا مقابلہ کریں، جن کا میچ شدید گرمی کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا تھا۔