معذوری کے بہانے قید سے بچنے والا مجرم باکسنگ لڑتے پکڑا گیا
برطانیہ میں معذوری کا بہانہ کر کے قید سے بچنے والا مجرم ایک باکسنگ مقابلے میں لڑتے ہوئے پکڑا گیا۔
کارڈف سے تعلق رکھنے والا غیر قانونی طریقے سے کتوں کی برِیڈنگ کرانے والے 31 سالہ اینٹن بوسٹن (جس نے چھ کتوں کے کان کاٹنے کا اعتراف کیا) کرونز بیماری میں مبتلا ہونے کا بہانہ بنا کر جیل جانے سے بچا ہوا تھا۔
2020 میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے مجرم کو حال ہی میں ایک جج نے رحم کرتے ہوئے جیل سے باہر نکالا تھا۔ تاہم، اس کا غیر قانونی کام جاری رہا اور اس کو اس دوران ایک باکسنگ مقابلے میں لڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
پراسیکیوٹنگ وکیل لی رینلڈز نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے جیسا خود کو معذور پیش کیا تھا باکسنگ وہ اس سے بالکل الگ دِکھائی دیے۔
دوسری جانب مجرم کے پڑوسیوں نے اس کے گھر سے بدبو آنے کی وجہ سے پولیس کو بلا کر شکایت کی تھی۔ جس پر پراسیکیوٹرز نے بوسٹن پر جانوروں کو خراب حالت میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
عدالت نے اینٹن بوسٹن پر تین سال کی قید اور 15 برس تک کتے پالنے پر پابندی کی سزا سنائی ہے۔