لاہور: خطرناک جانوروں کو گھر میں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 شیر برآمد

خطرناک جانوروں کو رہائشی آبادی میں رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی

لاہور پولیس کا محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے خطرناک جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے پر رواں ماہ 8 افراد گرفتار،6 مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ  گرفتار ملزمان کی تحویل سے26 شیر،14ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے برآم ہوئے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی آبادی میں خطرناک جنگلی جانور رکھنا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ خطرناک جانوروں کو رہائشی آبادی میں رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔

Load Next Story