راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز کا ویڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج
راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز وڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی گئی، وڈیو لنک ٹرائل وٹس ایپ کال ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ وڈیو لنک ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اوپن جیل ٹرائل یا عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
وکلائے صفائی کی عمران خان سے ملاقات کرانیکی درخواست بھی دائر اور مؤقف اپنایا کہ امید ہے عدالت جلد وکلاء کو عمران خان سے ملاقات اجازت دے گی، کلائنٹ سے ملاقات و ہدایات کے بغیر کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نا ملی تو کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں کراسکیں گے۔
عمران خان سے ملاقات کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی۔