آپ ایمان مزاری اور ہادی علی کو وکیل سمجھتے ہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل سے استفسار
فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول کیس کی سماعت کے دوران وکلاء ہڑتال کا معاملہ سامنے آگیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت مین ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل قیصر عباس گوندل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج بار نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، اس کیس میں سیکرٹری بار نے بھی پیش ہونا تھا لیکن ہڑتال کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، میں کیس میں اپنی طرف سے حاضر ہوں لیکن سیکرٹری بار منظور ججہ پیش نہیں ہوئے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ کس بات پر آج ہڑتال ہے، میری عدالت میں تو سب پیش ہو رہے ہیں، جس پر وکیل قیصر عباس گوندل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بار کے وکلاء کی گرفتاری پر آج ہڑتال ہے۔
چیف جسٹس سرفراز دوگر نے استفسار کیا کہ کون سے وکلاء گرفتار ہوئے ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کیا آپ انہیں وکلاء سمجھتے ہیں، چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل خاموش رہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ اگر اپ انہیں وکلاء سمجھتے ہیں تو چیمبر میں آکر رائے دے سکتے ہیں۔ وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔