فلپائن میں میئر پر آر پی جی سے ڈرامائی انداز میں ہولناک حملہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

واقعے کے دوران عقب میں موجود سکیورٹی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی

جنوبی فلپائن کے صوبے مگوئنداناؤ ڈیل سور میں شریف اگواک کے میئر اکمد امپاتوان پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی) سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ بلٹ پروف گاڑی کے باعث محفوظ رہے۔

واقعہ 25 جنوری کی صبح پیش آیا، جس میں میئر کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق میئر اکمد امپاتوان مقامی مارکیٹ سے گھر واپس جا رہے تھے کہ میونسپل ہال کے قریب ایک سفید وین نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور وین سے اترے، جن میں سے ایک نے آر پی جی فائر کیا، جو میئر کی بکتر بند ٹویوٹا لینڈ کروزر سے ٹکرا کر دھواں اور نقصان کا باعث بنا، تاہم گاڑی نہ رکی اور میئر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

واقعے کے دوران عقب میں موجود سکیورٹی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو وین سے اترتے اور آر پی جی اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

Load Next Story