دھرندھر کے رحمان ڈکیت کو فلم ’بارڈر 2‘ میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈ کے مشہوربھوشن کمار نے وضاحت کی ہے کہ اکشے کمار کو فلم ’دھرندھر‘ کی کامیابی کے بعد ’بارڈر ٹو‘ میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کی شمولیت پہلے سے اسکرپٹ کا حصہ تھی۔
بھارتی میڈیا میں اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری پر بنائی بالی ووڈ کی متنازع فلم ’دھرندھر‘ میں ’رحمان ڈکیت‘ کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ کو فلم کی کامیابی کے بعد ’بارڈر ٹو‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
OMG #AkshayeKhanna and #SunielShetty in #Border2 🤯💥#SunnyDeol pic.twitter.com/mJjOzo7PB8
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف پروپینگڈہ پر مبنی اداکارہ سنی دیول کی فلم بارڈر کا سیکوئل ’بارڈر ٹو‘ 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جو اس وقت بھارت بھر میں فلم دھرندھر کا ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔
فلم بارڈر ٹو میں سنی دیول کے علاوہ، دلجیت دوسانجھ، ورون دھون، اہان شیٹی سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں جب کہ آخری میں سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پونیت اسر اور سدیش بیری کو دوبارہ دکھایا گیا، یہ وہ اداکار ہیں جنہوں نے پہلی فلم میں ایسے فوجیوں کا کردار ادا کیا تھا جو شہید ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے فلم سازوں نے وضاحت جاری کی کہ یہ خراجِ عقیدت والا منظر ابتدا ہی سے اسکرپٹ کا حصہ تھا اور اسے اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر میں کامیابی کے بعد شامل نہیں کیا گیا۔
فلم کے شریک پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ اس طرح فلم نہیں بنائی جاتی، یہ منظر پہلے سے اسکرپٹ میں موجود تھا، درحقیقت ہم نے ان کا حصہ دھرندھر کی ریلیز کے بعد شوٹ کیا۔
واضح رہے کہ بارڈر 2 کی کہانی 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔