گووندا کا اپنے بھانجے کرشنا سے متعلق حیران کن دعویٰ، خاندانی تنازع کی وجہ بھی بتادی
بالی ووڈ کو ماضی میں مسلسل بلاک بسٹر فلمیں دینے والے نامور اداکار گووندا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کو میرے خلاف استعمال کیا جاتا ہے اور میری توہین کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
اداکار گووندا اور اُن کی اہلیہ سُنیتا آہوجا اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں، حال ہی میں سُنیتا نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد گووندا نے ان بیانات کو ایک بڑے تنازع کا حصہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا اور اُن کی اہلیہ سُنیتا آہوجا کافی عرصے سے طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، ایک سابقہ انٹرویو میں سُنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ مبینہ طور پر اُن کے شوہر ایک ایسی خاتون کے ساتھ منسلک تھے جو اداکار سے پیسے چاہتی تھی۔
گووندا نے اس معاملے میں اپنے بھانجے، اداکار وکامیڈین کرشنا ابھیشیک کو بھی گھسیٹ لیا، اور الزام عائد کیا کہ کرشنا کو ٹی وی پر اُن کی توہین کرنے پر زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔
گووندا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کرشنا ابھیشیک کے ٹی وی پروگرامز دیکھیں تو آپ محسوس کریں گے کہ مصنفین اُسے ایسے جملے کہلواتے ہیں جو میری توہین کرتے ہیں، میں نے اُسے بتایا کہ اُسے میرے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
اداکار نے اپنے خاندان کے افراد سے درخواست کی کہ وہ عوامی بیانات دینے سے گریز کریں، ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں جو مجھے گھٹن میں مبتلا کر دیں اور میں یہ درخواست خاص طور پر اپنے خاندان سے کر رہا ہوں۔
بعد ازاں، ایک انٹریو کے دوران کرشنا ابھیشیک سے جب گووندا کے بیان سے متعلق پوچھا گیا کہ ان کا کہنا تھا کہ میں گووندا ماموں سے محبت کرتا ہوں اور اُن کا احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔