معروف امریکی ماڈل اور بوائے فرینڈ میں 2 سالہ تعلق کے بعد علیحدگی
لبنانی نژاد معروف امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس کے درمیان دو سالہ رشتہ حالیہ دنوں میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس نے اپنے رشتے کو خاموشی سے ختم کیا، جس کے بعد بیلا کی زندگی میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔
ایک ذرائع کے مطابق بیلا کے لیے یہ علیحدگی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔
تاہم ایک اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مثبت رہنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس وقت وہ خود کو اپنے پیشہ ورانہ کام میں مصروف رکھنے کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور کام پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بیلا ان دنوں اپنی پرفیومز کی برانڈ ’اوریبلا‘ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں واپسی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کے لیے یہ علیحدگی مشکل مرحلہ ہے کیونکہ ایڈن کے ساتھ گزشتہ 2 سالوں میں ان کا رشتہ بہت سنجیدہ ہوچکا تھا۔
واضح رہے کہ بیلا اور ایڈن کے اکتوبر 2023 میں ٹیکساس میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد ان کے درمیان تعلق کی خبریں سامنے آئیں اور پھر فروری 2024 میں دونوں نے اپنے رشتہ کو انسٹاگرام پر عوامی طور پر تسلیم کیا تھا۔