پنجاب کے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار

پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے اسکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے وزراء کے لیے اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ اس موقع پر وزراء کی آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز منسٹرز کی حاضری سے کیا گیا۔

ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMINI اور دیگر اے آئی ٹولز کے مفید استعمال، پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پالسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Load Next Story