برطانیہ سے ’خسرہ سے پاک‘ ملک کا اسٹیٹس واپس لے لیا گیا
عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ سے اس کا خسرہ سے پاک ملک ہونے کا اسٹیٹس واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے یہ اقدام 2024 میں انگلینڈ میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہونے اور ایک بچے کے ہلاک ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
2017 میں برطانیہ کو خسرہ سے پاک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ دوسری مرتبہ ہے جب برطانیہ نے یہ اسٹیٹس کھویا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ صحت کے حکام صرف ان ممالک کو ’خسرہ سے پاک‘ قرار دیتے ہیں اگر وہاں کیسز انتہائی نایاب ہوں، باہر ملک سے آئے ہوں اور ان پر جلدی قابو پالیا جائے۔
یہ وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کوئی متاثر شخص سانس لے، کھانسے یا چھینکے تو یہ وائرس باآسانی پھیل سکتا ہے۔
انگلینڈ میں اس سے قبل 2023، 2024 اور 2025 میں غیر معمولی طور پر یہ وباء پھیل چکی ہے۔