ریڈ لائن بی آر ٹی کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں، تیسرا بھی جلد مکمل ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر حکام نے انہیں منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر وزیر نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا فیز بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے تاج حیدر برج مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے کراچی کی ترقی کے لیے ہیں اور کراچی ترقی کر رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق میئر کراچی سڑکوں کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، جبکہ جہاں مرمت کے کام جاری ہیں وہاں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کے ایم سی مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

Load Next Story