شارجہ میں کار چوری کا واقعہ، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں دن دہاڑے گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، تاہم شارجہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سڑکوں اور مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔

تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی اور کامیاب کارروائی کے دوران اسے حراست میں لے لیا۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑ کر کہیں نہ جائیں کیونکہ اس سے چوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Load Next Story