پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راونڈ کیلٸے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے اسکواڈ کا اعلان کیا، محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کرینگے، 20 رکنی اسکواڈ میں چھ آفیشلز شامل ہیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کیلٸے بھی اسکواڈ نماٸندگی کرے گا۔
پرو لیگ کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گٸی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پرو لیگ کے دوسرے راونڈ میں پاکستان دس فروری کو آسٹریلیا، گیارہ فروری کو جرمنی، تیرہ فروری کو آسٹریلیا اور چودہ فروری کو جرمنی سے میچ کھیلے گا۔
ٹیم کے ساتھ 6 آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے جن میں طاہر زمان (ہیڈ کوچ)، محمد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم اور عدیل شامل ہیں۔ قومی ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔
قومی اسکواڈ کے کھلاڑی:
علی رضا، عمیر ستار۔, منیب الرحمن، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت۔
فارورڈز: حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر۔