اجیت پوار کی حادثاتی موت پر بالی ووڈ کا اظہار افسوس
مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں ہلاکت پر بالی ووڈ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی موت پر متعدد فلمی شخصیات نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔
ئی فلمی ستاروں نے این سی پی کے سربراہ اجیت پوار کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا۔
Deeply shocked by the tragic news of the passing of the Maharashtra Deputy Chief Minister, President of @mahancpspeaks, and an NDA alliance leader, Sri Ajit Dada Pawar ji @AjitPawarSpeaks, in a devastating plane crash today.
His dedicated public service and immense contributions… pic.twitter.com/kjUPAcHWdJاجے دیوگن نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور دکھ ہوا، ان کے اہلِ خانہ، عزیزوں اور اس عظیم نقصان سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔
سنجے دت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ’اس نقصان پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا، اہلِ خانہ اور تمام متاثرین سے دلی تعزیت۔ طاقت اور سکون کے لیے دعائیں۔
Deeply shocked and terribly heartbroken to learn that we have lost Ajit Dada in a tragic accident. One of Maharashtra’s most dynamic leaders, he had zero tolerance for non-performance and constantly pushed and inspired those around him to excel. He never minced his words, his wit… pic.twitter.com/nGQ3M1xf0Z
کنگنا رناوت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک ہے،مجھے بے حد افسوس ہے، اس دکھ کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ پورے خاندان سے دلی تعزیت، اجیت دادا،ایک دلیر اور متحرک رہنما تھے۔
Deeply shocked and grief-stricken by the untimely demise of Maharashtra Deputy CM @AjitPawarSpeaks in a plane crash. He was an iconic leader of Maharashtra—most admired, loved, and talked about—a son of the soil and pride of Baramati. He has left behind a huge void in politics,…
سینئر اداکار انوپم کھیر نے لکھا ’مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار دادا کے المناک انتقال پر گہرا صدمہ اور دکھ ہوا، جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہیں نہایت نرم دل اور مہربان انسان پایا۔
اداکار اور سیاست دان اسمرتی ایرانی نے لکھا کہ طیارہ حادثے میں اجیت پوار کے ناگہانی انتقال پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا، عوام کی خدمت اور سیاسی قیادت میں ان کی برسوں کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
Shocked and saddened by the untimely passing of Shri Ajit Pawar Ji in the tragic aircraft crash. His service to the people and years of political stewardship will be remembered with respect.
My thoughts and prayers are with the bereaved families in this hour of grief. Om Shanti…شطرگھن سنہا نے کہا کہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور غم ہوا، وہ مہاراشٹر کے ایک عظیم رہنما تھے ۔
رتیش دیش مکھ نے لکھا ہے کہ اجیت دادا کے المناک حادثے میں انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، وہ مہاراشٹر کے نہایت متحرک رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ان کی بے باکی، ذہانت اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Shocked and saddened by the tragic passing of Hon. Deputy CM Ajit Pawar ji. My heartfelt condolences to his family, loved ones and all those affected by this immense loss.
Om Shanti 🙏🏻تلگو اسٹار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان نے ٹوئٹ کیا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور اجیت دادا پوار کے طیارہ حادثے میں انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، عوامی خدمت اور مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پائلٹ، ایک کریو ممبر اور اجیت پوار کی سیکیورٹی ٹیم کے دو اہلکار شامل تھے، تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
طیارہ صبح 8:10 بجے ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 30 منٹ بعد بارامتی ایئرپورٹ کے قریب دوسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
متعلقہ
Load Next Story