چین: شرارتی بچے نے ناک میں تالا لگا لیا، ویڈیو وائرل

بچے کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے والدین نے آفات سے نمٹنے والے ادارے کو طلب کیا

معصوم بچے بے خیالی میں اپنی ناک میں پین کے ڈھکن، لاکٹ میں پروئے ہوئے دانے اور اس طرح کی چھوٹی چیزیں پھنساتے رہتے ہیں لیکن چین میں ایک شرارتی بچے نے اپنی ناک میں تالا پھنسا کر خود کو مشکل میں ڈال لیا۔

چین کے صوبے ہونان کے شہر ہوائیہوا میں ایک بچے نے اپنی ناک میں کمبینیشن پیڈ لاک (نمبر لگا کر بند کیا جانے والا تالا) لگا لیا۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ اس نے ایسا کیسے کیا لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ اس نے ایسا ایک کردار ’بُل ڈیمون کنگ‘ کی طرح دِکھنے کے لیے کیا۔ تاہم، تالا پھنسانے کے بعد وہ ایسے بیل کی طرح دِکھنے لگا جس کے ناک میں نکیل ہو۔

بالآخر انہوں نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے لیے بھی یہ معاملہ انتہائی پیچیدہ رہا۔

فائر فائٹرز نے تالے کا معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ تالے کو کھینچنا یا زور ڈالنا یا ناک کی درمیانی ہڈی میں سراخ کرنا تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے۔ لہٰذا انہوں نے تالے کو کاٹا اور بچے کو تکلیف سے نکالا۔

Load Next Story