دبئی: بھارتی شہری نے قرعہ اندازی میں لاکھوں ڈالر جیت لیے
46 سالہ امیت نے 14 جنوری کو آن لائن ٹکٹ خریدا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا
دبئی میں کافی عرصہ سے مقیم بھارتی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری کی ملینیئم ملین ایئر سیریز 533 کی پروموشن میں 10 لاکھ ڈالر جیت لیے۔
46 سالہ امیت نے 14 جنوری کو آن لائن ٹکٹ خریدا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہونے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کے بعد امیت نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2026 کا بہترین تحفہ ہے۔
امیت 270 ویں بھارتی شہری ہیں جنہوں نے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔
امیت دبئی میں ریئل اسٹیٹ بروکریج کا کام کرتے ہیں۔