شمالی بلوچستان میں شدید سردی کا الرٹ جاری، راتیں ناقابل برداشت
برطانیہ میں سرد ترین رات کا پچھلا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بلوچستان بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی شہریوں کیلئے مشکلات بڑھا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رواں موسم کی شدید سرد راتوں میں شمار ہو رہا ہے۔
زیارت میں درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں صفر ڈگری تک گر گیا ہے۔
دیگر اضلاع میں بھی سردی کا زور برقرار ہے۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری جبکہ چمن میں 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گرم علاقوں میں بھی ٹھنڈ کی لہر محسوس کی جا رہی ہے، جہاں سبی میں درجہ حرارت 8 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری رہا۔
ساحلی علاقوں میں بھی سرد ہواؤں نے اثر دکھایا ہے، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری جبکہ جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔