کراچی میں 3 مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ

نیو کراچی کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا

آج جمعرات کی الصبح شہر کے 3 مختلف علاقوں میں آگ لگلنے کے واقعات رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر لکی اسٹار کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ کے گیزر میں ، نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر لکڑی کے گودام میں اور نیو کراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کی کترنوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق صدر لکی اسٹاف کے قریب فلیٹ کے گیزر میں لگنے والی آگ پر ایک فائرٹینڈر کی مدد سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ گیس لیکج بتائی جاتی ہے۔

نیوکراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کے کترن کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا ، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، تاہم بھاری مالیت کی کپڑے کی کترنیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ لکڑی کے گودام میں لگی تھی ، آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالیت کی لکڑی اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔

Load Next Story