وزیر اعلیٰ سندھ کی کریم آباد انڈرپاس مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

مانیٹرنگ اینڈ اویلیوئیشن منصوبے کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی جاری رکھے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ اینڈ ویلیوئیشن (ایم ای سی) ٹیم نے کریم آباد انڈرپاس منصوبے کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آر ایم ای او (ایم ای سی) اورنگزیب وسطڑو کی قیادت میں مانیٹرنگ ٹیم نے منصوبے کا معائنہ کیا۔ ٹیکنیکل ٹیم نے منصوبے کی پیش رفت اور تعمیر کے معیار کا جائزہ لیا۔

ضلع وسطی میں اے ڈی پی اسکیم کے تحت چار رویہ کریم آبادانڈر پاس 3810.747 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے۔ کریم آباد انڈرپاس منصوبہ 85 فیصد فزیکل جبکہ 81.27 فیصد مالی اخراجات استعمال کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ ناقابل برادشت ہے۔

کرایم آباد انڈرپاس منصوبے کی تاخیر کی بنیادی وجہ کے الیکٹرک کی یوٹیلیٹیز کی منتقلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا ہے کہ کے الیکٹرک فوری طور پر یوٹیلیٹیز کی منتقلی مکمل کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو ہدایت دی کہ کےالیکٹرک سے روزانہ بنیادوں پر رابطہ رکھا جائے۔ یوٹیلیٹیز کی منتقلی فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک ہر صورت مکمل کی جائے اور کریم آباد انڈرپاس منصوبہ مارچ 2026 تک مکمل کیا جائے۔

Load Next Story