صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے گیس بندش کا اعلان
اگلے 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی منقطع رہے گی
صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 48 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین (بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس) اور تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول آر ایل این جی پر چلنے والوں) کو گیس کی فراہمی معطل کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین اور اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری، بروز ہفتہ کے دن صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے یعنی 02 فروری، بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔