خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

تصاویر میں دونوں فنکاروں کو مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے

پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اس خوشگوار موقع کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔

خاقان شاہنواز نے خود انسٹاگرام پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں، جن کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر بامعنی کیپشن ’بسم اللہ‘ تحریر کیا۔

نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس منتخب کر کے جوڑے کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس خصوصی موقع پر دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی شریک تھے، جنہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ تقریب کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے بھی جوڑے کو مبارک باد دی۔

اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تبصروں کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Load Next Story